ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے ماؤنٹ منی رنگ کے لیے خواتین پر مشتمل کوہ پیما ٹیم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا 

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے ماؤنٹ منی رنگ کے لیے خواتین پر مشتمل کوہ پیما ٹیم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا 

Wed, 08 Aug 2018 00:23:17    S.O. News Service

نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اطلاعات ونشریات اور نوجوان کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے آج ہماچل پردیش میں (21631فٹ6593/MT/) ماؤنٹ منی رنگ کی مہم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ کوہ پیما ٹیم خواتین پر مشتمل ہے۔ یہ مہم 1993 ء کے خواتین ایوریسٹ مہم کے سلور جوبلی کی یاد دلاتا ہے۔کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے 1993ء میں مہم کی سلور جوبلی کی یاد منانے کے لئے ماؤنٹ منی رنگ کے لئے خواتین پر مشتمل کوہ پیما ٹیم بھیجنے کے لئے انڈیا ماؤنٹیئنرنگ فاؤنڈیشن کی تقریب کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کے لئے ایک شاندار پیغام ہے اور معاشرے کو ایک اچھا پیغام یہ جاتا ہے کہ اگر ایک موقع دیا جائے تو لڑکیاں بھی چیلنجوں کا سامنا کرسکتی ہیں اور اپنے لئے ایک کارنامہ انجام دے سکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ بچوں کو ایک موقع دیا جانا چاہئے، تاکہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ وہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔ کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہ کہتے رہے ہیں کہ جو لوگ کھیلیں گے وہ نام کمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماؤنٹ منی رنگ کے لئے کوہ پیما ٹیم میں ان کچھ ریاستوں کی لڑکیاں شامل ہیں، جنہوں نے برف یا پہاڑ نہیں دیکھے ہیں اور اس سے اس طرح کے چیلنج کے لئے لڑکیوں کے عزم اور جوش کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے ملک میں مہم جوئی کھیلوں کے لئے زیادہ فنڈ کی ضرورت پر بھی زود دیا۔قابل ذکر ہے کہ دو رکنی کوہ پیما ٹیم کی قیادت محترمہ بملا نیگی کررہی ہیں، جو ایک سرکردہ کوہ پیما ہیں جو 1993ء ٹیم کی ایک رکن تھیں۔ ٹیم میں نوجوان خواتین کوہ پیما کے علاوہ 1993ء کے 9ممبران بھی شامل ہیں ، جن کا اتراکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ، گجرات، منی پور اور ہماچل پردیش سے ہے۔ توقع ہے کہ کوہ پیما ٹیم 24اگست 2018ء کو چوٹی سر کرنے کے لئے پہاڑ پر چڑھے گی۔1993ء میں ہند نیپال کی خواتین کی کوہ پیما ٹیم ایسی پہلی ٹیم تھی جو تمام خواتین پر مشتمل تھی، جس کا آغاز انڈین ماؤنٹیئرنگ فاؤنڈیشن نے کہا تھا اور جیسے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کی طرف سے فنڈ فراہم کیا گیا تھا۔ 21 رکنی ٹیم کی قیادت محترمہ بچیندری پال نے کی تھی۔ اس تاریخی کوہ پیما ٹیم نے بہت سے عالمی ریکارڈ قائم کئے تھے۔


Share: